ہم نے ادیس ابابا کے اجلاس میں اسرائیل کو بالکل مدعو نہیں کیا: افریقی یونین

 تہران، ارنا - ادیس ابابا میں افریقی یونین کے اجلاس سے صیہونی وفد کے نکالنے کے بعد اس یونین کے کمیشن نے اس حکومت کے نمائندے کو اجلاس میں شرکت کی کسی بھی دعوت کو مسترد کر دیا۔

المیادین نیوز چینل کے مطابق افریقی یونین کے کمیشن کے سربراہ کے ترجمان ایبا کالوندو نے کارکنوں اور صحافیوں کی ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ افریقی یونین نے ادیس ابابا میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے اسرائیلی نمائندے کے لیے کوئی دعوت یا اجازت نامہ جاری نہیں کی۔

ادیس ابابا میں افریقی یونین کے 36 ویں سربراہی اجلاس کے انعقاد سے پہلے کچھ ممالک نے صیہونی حکومت کی بطور مبصر رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

افریقی یونین کے سیکرٹریٹ نے الجزائر اور جنوبی افریقہ کے دباؤ کی وجہ سے اجلاس کے انعقاد سے قبل صیہونی حکومت کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت واپس لے لی تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .